7 ستمبر 2013 - 19:30
افغانستان، خاتون پارلیمنٹ ممبر رہا

افغانستان میں مغوی خاتون پارلیمنٹ رکن کو رہائی مل گئی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، تین ہفتے پہلے طالبان نے ایک خاتون پارلیمنٹ ممبر فریبہ احمدی کاکڑ کو اغوا کر لیا تھا جنہیں قیدیوں کے تبادلے میں رہا کر دیا گیا ہے۔ طالبان نے سنیچر کو اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے چھ قیدیوں کو بدلے میں خاتوں پارلیمنٹ ممبر کو چھوڑا ہے۔ طالبان نے گزشتہ 13 اگست کو کاکڑ کا اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنی کار سے غزنی صوبے جا رہی تھیں۔غزنی کے حکام کے مطابق، کاکڑ کو سنیچر شام پانچ بجے رہا کیا گیا اور پوری طرح سے صحت مند ہيں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پارلیمنٹ ممبر کے بدلے آٹھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جن میں سات مرد اور ایک خاتون قیدی ہیں۔......./169